2nd Merit List for Pre-Medical has been published and displayed

تمام امیدواران جن کا نام2nd merit list)Pre-medical ) میرٹ لسٹ میں موجود ہیں انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اصلی تعلیمی اسناد اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی بمعہ پرنٹ شدہ داخلہ فارم، کالج ہذا میں دفتری اوقات کے دوران حاضر ہو کر اپنی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کروائیں اور اس کے بعد داخلہ فیس جمع کروائیں۔ جانچ پڑتال اورداخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ 3-08-2017سے لیکر

4-8-2017   ہے۔ اس ضمن میں داخلے کی آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔ 

داخلے کے لیے آتے وقت درج  ذیل کاغذات کی مصدقہ نقول  اپنے ہمراہ لائیں بصورت دیگر آپ داخلے کے اہل نہ ہونگے۔  

·         میٹرک کی سند اور ڈی ایم سی

·         چال چلن کا سرٹیفیکیٹ Character Certificate 

·         ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ

·         اپنا( اگر ہے تو) اور والد یا سربراہ کا شناختی کارڈ

·         4 پاسپورٹ سائز فوٹو 

·         جس کوٹہ پر اپلائی کیا ہے اس سے متعلق سرٹیفیکیٹ مثلا Sports، معذوری، ہائر ایجوکیشن میں ملازمت کا سرٹیفیکیٹ

·         کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی کا بیان حلفی (Undertaking )

·         اگر ایک یا ایک سے زیادہ سال ضائع ہو جانے کی صورت میں بھی بیان حلفی جمع کرنی ہو گی۔

یاد رکھیں مقررہ تاریخ کے اندر فیس نہ جمع کروانے کی صورت میں آپ داخلے کے اہل نہیں رہیں گے اور آپ کی سیٹ کسی دوسرے امیدوار کو دے دی جائیگی۔